درد ناک

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - غمزدہ، رنجیدہ۔ "کوئی بڑی سریلی اور دردناک آواز میں گا رہا تھا۔"    ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٤٣ ) ٢ - رنج دکھ یا تکلیف دینے والا، تکلیف دہ۔ "اکبر کی لا دین سلطنت کو اسلامی سلطنت کہنا . حقیقت کے ساتھ دردناک مذاق ہے۔"    ( ١٩٧٤ء، فاران، کراچی، اکتوبر، ٤٢ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم جامد 'درد' کے ساتھ 'ناک' بطور لاحقۂ صفت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٣٥ء کو "تحفۃ العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں